لاہور(نیوزڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے،بدھ کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق تبادلوں کے احکامات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جاری کیے۔سید علی عباس کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کیا گیا ہے، ندیم انور چوہدری کو ایڈیشنل رجسٹرار پرفارمنس ایویلیوایشن ڈی ڈی جے تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کو پنڈی گھیب سے بھلوال، ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامینیشن لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ۔















