چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نےسرکاری رہائش گاہ خالی کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔