اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی خوشخبری ، 15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ،اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، پنجاب سمیت کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ہوگی ، بارشوں کا سلسلہ 15 سے 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔ مری، گلگت بلتستان، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے سلسلہ کہ دوران اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔















