اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کر لیا ،آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فوراً اضافہ کیا جائے، ان کیلئے رعایت ختم اور نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے، وزارت خزانہ نے ریلیف اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا لیا،صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے، آئی ایم ایف کی وزارت خزانہ کو ہدایت کردی ۔















