اٹک ( اے بی این نیوز )سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،وکیل پی ٹی آئی کی سماعت کا مقام تبدیل کرنے اور جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سما عت کی ،، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل نے کہا ، مقام تبدیل کرنے کیلئے متعلقہ عدالت کے جج کی رضا مندی ضروری ہوتی ہے، سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں نہیں رکھاجا سکتا، ا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا ٹرائل سپیشل کورٹ میں ہوتا ہے۔ا یڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹک جیل میں سماعت ایک بار کیلئے تھی، ان کی درخواست غیرموثر ہوچکی ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریما رکس دیئے جیل ٹرائل معمول کی بات ہے لیکن اس کیلئے طریقہ کار ہے۔















