اہم خبریں

نگران حکومت کابجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنے پر غور

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )نگران حکومت کابجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنے پر غور ،پاور کمپنیوں کے موجودہ بورڈز میں سیاسی اور نان ٹیکنیکل لوگ شامل، ڈسکوز کے بورڈز میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کیے جائیں تجویز پیش، پاور ڈویژن کے مطابق دس ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی کے نئے بورڈ تشکیل دینے کی بھی تجو یز دی گئی ہے،،بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو سے کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی،ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ،،گرینڈ آپریشن میں اب تک 87 لاکھ یونٹس بجلی چوری پکڑی گئی ہے، بجلی چوروں کے ساتھ ڈیفالٹرز کے خلاف بھی آپریشن ہوگا۔

متعلقہ خبریں