کراچی(نیوزڈیسک)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی میں کارروائی کے دوران 3 بھتہ خور گرفتار کرلیے۔کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کپڑے کے تاجر سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔پولیس نے مطابق ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر تاجر کے خاندان کو نقصان پہنچانے اور دکان جلانے کی دھمکی دی تھی۔ ملزمان سے بھتے کی کال میں استعمال کیا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔















