اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ایسانہ ہو ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات غائب ہوجائیں، ملک میں آئینی بحران ہوتا نظر آرہا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میںپیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت ایوان صدر جانا چاہئے تھا، ایوان صدر میں معاملات طے ہوجاتے تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کے اختلاف کے درمیان انتخابات غائب ہوجائیں۔ ملک میں آئینی بحران ہوتا نظرآرہا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر جانتے ہیں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، ڈاکٹر عارف علوی اس وقت عبوری صدر ہیں، ہمیں صدر مملکت سے اختلاف ہے ایوان صدر سے نہیں۔















