ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک

کراچی(نیوزڈیسک)ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 3 فیصد کا اضافہ ہوگیاہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 کے مقابلے میں اگست میں ترسیلات زر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 49 کروڑ ڈالر بھیجی گئی۔یو اے ای سے 31 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئے، امریکا سے 26.2 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 33 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئی۔