2017کاتسلسل برقراررہتا توپاکستان آج جی20اجلاس میں شریک ہوتا،نوازشریف

لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو یہ جی 20 اجلاس پاکستان میں ہوتا۔ پیرکو میڈیا سے بات چیت میں صحافی نے بھارت میں ہوئے جی20 اجلاس سے متعلق سوال کیا کہ بھارت میں جی20 کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شریک نہیں؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔