اہم خبریں

ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی(نیوزڈیسک)ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم ملزمان نےگیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں زین لوٹی فیلڈ سے نکلنے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کی گئی ۔دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔واقعے کی مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں