اہم خبریں

مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی ، پارٹی الیکشن ، نوازشریف کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف الیکشن کمیشن کی برہمی کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت کی بھی آنکھیں کھل گئیں،مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسی ماہ پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع ن لیگ نے کہا کہ پارٹی صدر کیلئے پہلے سینئر نائب صدر کے عہدے پر کام کرنا لازم قرار دیا گیا ہے ۔مریم نواز کے پاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر دونوں عہدے موجود ہیں۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی آئین میں ترمیم کرکے نواز شریف کو تاحیات پارٹی قائد منتخب کیا جائے گا،مریم نوازکیلئے پارٹی صدر بننے کی بھی راہ ہموار ہوگئی۔سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے آئین میں بعض نئی ترامیم پر کام شروع کردیا ۔الیکشن کمیشن نے بھی ن لیگ کو فوری پارٹی الیکشن کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں