اہم خبریں

گوجرخان ،خون سفید ہوگیا، ملزم نے بیرون ملک سے آئے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

گوجرخان ( نیوز ڈیسک) خون سفید ہوگیا، ملزم نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا،مقتول بیٹے کی شادی کیلئے پاکستان آیاتھا۔ اتوار کو پولیس حکام کے مطابق ملزم خالد شریف نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی ساجد شریف کو قتل کیا، مقتول ساجد چند روز قبل بیٹے کی شادی کےلیے برطانیہ سے پاکستان آیا تھا۔ مقتول کے بیٹے کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بیٹے نے بھی قتل کی وجہ گھریلو مسائل قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ یہ واقع گوجرخان کے علاقے صندل روڈ پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں