اہم خبریں

پاکستان کے ذمے قرض وقت پر ادا کر رہے ہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر ادا کر رہے ہیں ،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،جنیوا سے واپسی پر تین روزہ سرکاری دورے پر یواے ای میں رکوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4نہیں 10ارب ڈالر ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس موجود6ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،جنیوا میں بھی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنیوا سے واپسی پر تین روزہ سرکاری دورے پر یواے ای میں رکوں گا۔

متعلقہ خبریں