اہم خبریں

آج بروزپیر24 اگست :ستاروں کی روشنی میں ،اپنے،کیرئر،محبت ،شادی اور دن بارے جانئے

پیر 24 اگست ،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کو اپنی صحت کا صدقہ دینے کا خاص خیال رکھنا ہے ورنہ مرض بڑھ سکتا ہے اور صرف روزگار کے امور پر توجہ دیں اس میں انشاءاللہ بہتری کا امکان ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں جھگڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ابھی آپ کو اپنا حق ملنے میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے صبر سے کام لیں اور ان دِنوں روزگار میں بہتری مل سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
گھریلو ماحول کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں دوسروں کی وجہ سے اپنے گھر کشیدگی پیدا نہ کریں اس طرح آپ کو آنے والے دِنوں میں شدید ٹینشن کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اس وقت کسی طرف سے کوئی بڑا فائدہ ملنے کا امکان نہیں ہے جو بھی کرنا ہے وہ صرف اپنی محنت کے بل بوتے پر کرنا ہے اس کےلئے آج سے محنت پر توجہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کسی معاملے کو اپنے سر پر زیادہ سوار مت کریں۔اللہ نے چاہا توکسی بھی قسم کے نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ کسی جانب سے کوئی فائدہ آج ملتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر آپ بند گلی میں خود کو محسوس کر رہے ہیں اور اس سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا، اس لئے آپ کو صدقہ دینے اور استخارے کی ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ دوسروں کی وجہ سے بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں اس کےلئے اپنا سکون کیوں برباد کر رہے ہیں اس وقت صرف اپنے کام اور روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کےلئے اب حالات بدل رہے ہیں زندگی میں برسوں آپ نے مشکلات میں گذارے ہیں اب حالات کی بڑی تبدیلی آپ کے لئے ایک خوشگوار زندگی کا پیغام لےکر آئی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی مسئلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میرے اللہ نے چاہا تو ہر مشکل سے آزاد ہونگے اور آپ کےلئے آج ہی اس حوالے سے اچھی خبر کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم کام میں جو رکاوٹ جاری تھی وہ ٹوٹ جائے گی آپ کےلئے آج ہی اس حوالے سے انشاءاللہ اچھی خبر مل جائے گی اور خاص طور پر روزگار کا مسئلہ حل ہوتا نظر آتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کےلئے مالی حوالے سے آج کوئی اہم خبر ہو سکتی ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے پریشان ہیں اب کام پر لگ جائیں گے گھر میں موجود ایک بڑی نحوست بھی اب ختم ہو رہی ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ آج بدنظری کا شکار دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صحت کے امور میں بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں فوراً نظر اتاریں

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح، 24 اگست کو نیا ریٹ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں