نئی دہلی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔
اکشے کھنہ ’دل چاہتا ہے‘، ’بارڈر‘، ’ہلچل‘، ’ریس‘ اور ’دریشیم‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ شاندار فلمی کیریئر کے باوجود اداکار نے اب تک شادی نہیں کی۔
ایک انٹرویو کے دوران اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ ان کی اپنی شخصیت میں ہے، کیونکہ وہ اپنی زندگی کا اختیار کسی دوسرے شخص کے حوالے نہیں کرسکتے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو شادی کے لیے موزوں نہیں سمجھتے اور نہ ہی اس طرز زندگی کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق شادی محض عہد و پیمان کا نام نہیں بلکہ زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔
اکشے کھنہ نے کہا کہ شادی کے بعد انسان کو اپنی زندگی کے کئی فیصلوں میں دوسرے شخص کو بھی شامل کرنا پڑتا ہے، جبکہ وہ اپنی زندگی پر مکمل اختیار برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول، جب آپ اپنی زندگی کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو پھر ہر معاملے میں مکمل آزادی برقرار رکھنا ممکن نہیں رہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد دونوں افراد ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں، لیکن وہ اپنی زندگی کے فیصلوں پر مکمل اختیار برقرار رکھنا پسند کرتے ہیں۔
دوسری جانب اکشے کھنہ حال ہی میں فلم ’دھریندر‘ میں رحمٰن ڈکیت کے کردار کے باعث بھی خبروں میں رہے، جبکہ فلم میں ان کی انٹری سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایس ای سی پی کا انشورنس کلیمز کی ادائیگی کیلئے نئی ٹائم لائنز کا اعلان















