اہم خبریں

رانی پور پیر حویلی کی روح فرسا کہانیاں منظرعام پرآگئیں

رانی پور (اے بی این نیوز     ) پیرکی حویلی کے اندوہناک مظالم کی کہانیاں منظرعام پرآگئیں،فاطمہ پر تشدد کی عینی شاہد لڑکی کے مطابق اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،،فاطمہ گھریلو کام کاج میں تھوڑی سی بھی غلطی کرتی تو بی بی کہتی تمہارا خون پی جاؤں گی، مار ڈالوں گی، بی بی ہمیں گرم پانی پینے کا کہتی، جو کھانا بچ جاتا وہ کھانے کو دیا جاتا ، رات کو چار پانچ بجے بچوں کے سونے کے بعد سونے کی اجازت تھی،، تشدد کرنے کے علاوہ بی بی کہتی مجھے ہنساؤ، ڈانس کرو، آپس میں لڑو،، ایک مرتبہ بی بی نے اتنا مارا میرا منہ خون سے بھر گیا،پھر بی بی نے کہا یہ خون پی جاؤ،،، ایک اور خاتون کے مطابق میری دس سالہ بیٹی کو بی بی نے آنکھ پر مکا مارا، چہرے پر میک اپ کرکے کہا والد کو بتانا ری ایکشن ہوا ہے ،ایسا نہ کہا تو دوبارہ ماروں گی،، فاطمہ قتل کیس کے ملزم اسد شاہ کے ڈی این اے سمپل کراچی کے بعد لاہور لیبارٹری منتقل۔

متعلقہ خبریں