اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ کے رہنماء عطاءتارڑ نے کہاہے کہ یہ نئی روش ہے عدالتیں ملزم کو گھر پہنچانے کی گارنٹی مانگتی ہیں۔پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے، لاہور کے ماسٹر پلان میں تبدیلیاں کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر کوئی نیا کیس نہیں بنایا گیا، ان کا اپنا کیا دھرا ہے،ان کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے، بزرگ والد کو اس حالت میں چھوڑ کر بیٹا عیاشی کر رہا ہے، پرویز الہٰی ان پین، مونس ان اسپین۔















