اہم خبریں

صورتحال بہت خراب ہے،عدالتی فیصلے نہیں مانے جا رہے، طوائف الملوکی چل رہی ہے،اعتزاز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )15 اپریل کو ایک راونڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی تھی،ہم اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وکلا کا کردار اسمیں اب ادا ہونا چاہیےوکلا راہنماوں سے مشاورت کرکے اسی کانفرنس کے تسلسل میں مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ہےصورتحال بہت خراب ہے۔ عدالتی فیصلے نہیں مانے جا رہے،طوائف الملوکی چل رہی ہے۔90 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے،آئین کو مکمل بحال کیا جائے۔ جو بل دستخط نہیں ہوئے وہ ایکٹ آف پارلیمنٹ نہیں ہیں،سول شہریوں کے ٹرائل کے لیے فوجی عدالتیں مجاز نہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں شرکت کا مکمل حق ہونا چاہیے،اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو ،انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی بلز پر فوری نظرثانی کی جائے،عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب نے پستول عمران خان پر کھینچ رکھی ہے،کسی سیاسی راہنما ہر ایسا جبر نہیں چاہتے،کچھ لیڈران ایسے ہیں جنہیں کچھ بھی ہو گیا تو آدھا پاکستان پاگل ہو جائے گا۔ خانہ جنگی ہو گی نواز شریف, مریم نواز، بلاول، آصف زرداری اور عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستان کو بچانا مشکل ہوجائے گا،ان لیڈران میں فضل الرحمان اور سراج الحق بھی شامل ہیں،انکی زندگی پاکستان کی ضمانت ہے۔

متعلقہ خبریں