لاہور (نیوز ڈیسک) حضرت داتا گنج بخش ؒ کا 980 واں عرس کل سے شروع ہوگا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے داتا دربار کادورہ، انتظامات کاجائزہ لیا،عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے صفائی کو بہتر بنانے اور پنکھوں کا انتظام کرنے کاحکم بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق عرس کے موقع پر 7ستمبرکولاہورمیں مقامی تعطیل کابھی اعلان کردیا۔ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات۔















