اہم خبریں

خوشخبری!بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو وفاقی حکومت نے ریلیف دینے کا پلان تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل بھی دے دیا ہے جس کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی بلوں میں ریلیف کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی واقع ہوگی جبکہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

متعلقہ خبریں