نوشکی(نیوز ڈیسک) ایرانی تیل سمگل کرنے والی گاڑیوں میں خوفناک تصادم ،4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ این 40 پر دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ویگن اور مزدہ میں تصادم کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔















