اہم خبریں

مردان خون سفید ہوگیا،اراضی تنازعہ پر ایک خاندان کے 5 افراد قتل

مردان (نیوز ڈیسک) مردان خون سفید ہوگیا،اراضی تنازعہ پر 5 لوگ قتل،سب آپس میں راشتہ دار تھے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ سے 2خواتین اور بچے سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے یہ افسوسناک واقعہ پارہوتی صوبیدار محلے میں واقعہ جائیداد کے تنازعے کے باعث پیش آیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکھٹے کرلئے، پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں رشتہ دارہیں،ایک فریق کے 4دوسرے فریق کاایک شخص جاں بحق ہوا،مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں