اہم خبریں

صدراورچیئرمین پی ٹی آئی ایک ہی جیل میں آگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدراورچیئرمین پی ٹی آئی ایک ہی جیل میں آگئے، چودھری پرویزالہٰی بھی اٹک جیل منتقل، ڈاکٹروں کا چودھری پرویز الہٰی کا چیک اپ ،میڈیکلی فٹ قرار، 15دن نظربند رکھنےکے احکامات جا ری ،حکمنامے میں کہاگیا پرویز الہٰی کو آزاد چھوڑا گیا تو وہ کارکنوں کوبدامنی پر اکسا سکتے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے، ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان امن و امان کی صورتحال کو شدید نقصان پہنچا چکے ہیں،چوہدری پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر، پرویز الہٰی کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف بھی درخواست دائر، درخواست پرویز الہٰی کی اہلیہ کی جانب سے دائرکی گئی،نگران حکومت پنجاب ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

متعلقہ خبریں