میلسی( اے بی این نیوز ) 35 سال بعد تا ریخ کا سب سے بڑا سیلاب ، دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ،میلسی کے علاقوں جھوک فاضل اور جھوک جندو کے ہزاروں افراد بے گھر، مویشی بہہ گئے،درجنوں گھر زمین بوس قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا ۔ سڑکیں زیر آ ب۔ دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع،،ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی دھان، مکئی اور کپاس کی تیارفصلیں سیلابی پانی سے تباہ، کھیتوں اور گزرگاہوں میں 6 سے 7 فٹ سیلابی پانی جمع ہے،،سکول، بنیادی مرکز صحت سمیت دیگر عمارات مکمل پانی میں ڈوب گئے،،سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے حکومتی ریلیف کی منتظر ہے۔















