اہم خبریں

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ،اسد عمر کی ضمانت منظور،شاہ محمود قریشی، فواد چو دھری کی عبوری ضمانت خارج

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں  سیاسی رہنما اسد عمر کی چھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی گئی،اسد عمر حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے اسد عمر کو مقدمات میں شامل تفیش ہونے کا حکم دیا اسد عمر کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،اسد عمر نے استدعا کی کہ مقدمات میں گرفتاری کا ڈر ہے شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہوں عبوری ضمانت منظور کی جائےانسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی جناح ہاؤس حملہ ٫ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینیٹر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے عسکری ٹاور حملہ کیس بھی اسد عمر نے عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے،جبکہ سانحہ نو مئی، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور فواد چو دھری کی چھ مقدمات میں عبوری ضمانت خارج،،، شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشت گردی عدالت لا ہو رمیں حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد،سائفر کیس میں بھی سابق وزیر خارجہ کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت، پراسیکیوٹر پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض،، ،جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی،،،سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں