اہم خبریں

دریائے ستلج میں سیلابی ریلے سے جلالپور کا بند ٹوٹ گیا

لاہور (  اے بی این نیوز       )دریائے ستلج میں سیلابی ریلے سے جلالپور کا بند ٹوٹ گیا، سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب، احمد پور شرقیہ کے دریائی بیلٹ میں تباہی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ،بہاولنگر میں درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک ریکا رڈ، پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

متعلقہ خبریں