اہم خبریں

عمران حملہ کیس، جے آئی ٹی ملزم نوید پر دباؤ ڈال رہی ہے، میاں داؤد ایڈووکیٹ

لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان حملہ کیس کے ملزم نوید بشیر کے وکیل میاں داؤد نے کہاہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے ملزم اور اس کے اہلِ خانہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان ملزم نوید اوراس کی فیملی پر دبائو کانوٹس لیں،نجی ٹی وی کے مطابق میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوید کے اہلِ خانہ کے مطابق اسے پولیس حراست میں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی نے دو نامعلوم افراد کو دو مرتبہ ملزم نوید کے گھر بھیجا، نوید کی فیملی پر زبردستی نئے وکالت نامے سائن کروانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں افراد اپنے نام اور نمبرز بھی نوید کے اہلِ خانہ کو دے کر گئے ہیں۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ 9 جنوری کو ہونے والی آئندہ سماعت سے قبل نوید کی فیملی کو غائب کردیں۔انہوں نے کہا کہ نوید کی فیملی کے مطابق پہلے بھی جے آئی ٹی والے ایسے اقدامات کر چکے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ ملزم نوید اور اس کی فیملی پر دباؤ کا نوٹس لیں۔

متعلقہ خبریں