اہم خبریں

اہم ترین کیسز کی ناقص تفتیش پر سندھ ہائیکورٹ کراچی پولیس چیف پربرہم

کراچی (  اے بی این نیوز   )اہم ترین کیسز کی ناقص تفتیش پر سندھ ہائیکورٹ کراچی پولیس چیف پربرہم،قاتل اورچرسی بری ہورہے ہیں،پنجاب پولیس کی طرح تھانہ کلچرل کو بہتر کیوں نہیں کرسکتے؟جسٹس امجد علی کا جاوید عالم سے مکالمہ ریمارکس دیئے افسران کے پاس تفتیش کیلئے پیسے نہیں ہوتے،بیشترکیسز میں شوہر بیوی کاقاتل ہوتاہے،کبھی کہا جاتاہے خودسوزی ،کبھی کہتے ہیں خودکشی کرلی،پولیس لاش اتارتے وقت تصویر لینے کی زحمت بھی نہیں کرتی،ناقص تفتیش پر ایس ایس انویسٹی گیشنز کو ہٹائیں کچھ تو پولیس کا نظام بہتر کریں ،ہم بھی چاہتے ہیں ملزمان کو سزادیں مگر ناقص تفتیش کے آگے بے بس ہوجاتے ہیں،شہر میں سالانہ 80 ہزار جرائم رپورٹ ہوتے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا انکشاف ،تفتیشی نظام بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں