لاہور(نیوزڈیسک) پیپلز پار ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جڑانوالہ میں اقلیتی املاک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو واقعے بارے سن کر لرز گیا ہوں۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عبادت گاہوں کے تقدس کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ انتظامیہ اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے۔















