لاہور( اے بی این نیوز ) جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نگران حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کردی، پٹرول کی قیمت میں بیس روپے لٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے،حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے، نگران حکومت لوگوں کو ریلیف دے، قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔















