اسلام آباد(اے بی این نیوز )سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان کی ملاقات، اس ہو نے والی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا رہنمائوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور ملک کو معاشی استحکام دینے کے لئے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم خدمات کو سراہا،شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں تاریخ کا کٹھن ترین سفر طے کیا، فخر ہے کہ سیاست کا نہیں، صرف ریاست اور عوام کی بھلائی کا سوچا،عوام کو معاشی مسائل سے نجات اور ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل پر پہنچائیں گے، سابق وزیر اعظم نے ملک، عوام اور پارٹی کے لئے خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد کی خدمات کو سراہا۔















