اسلام آباد (اے بی این نیوز)آن لائن لون ایپس کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ ایس ای سی پی نے 120 غیرقانونی پرسنل لون ایپس بند کرا دیں ،ایپس گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے بند کروائی گئیں،اعلامیہ کے مطابق ایپس ڈیٹا چوری اور غیر قانونی طریقہ کار پر قرض دینے میں ملوث تھیں،لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک بھی سخت کر دیا گیا ،غیر قانونی قرضوں کی ایپس کو بند کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں،ایس ای سی پی نے آن لائن ایپس کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے،صارفین ایپس سے متعلق شکایت اس پورٹل پر درج کروا سکتے ہیں۔















