اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ، پیٹرول17 ڈیزل 20 روپے مہنگاہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پیٹرول17 ڈیزل 20 روپے مہنگاہوگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں