اہم خبریں

دالبندین ائیرپورٹ ایک سال کیلئے بندکرنے کا اعلان

دالبندین(نیوزڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دالبندین ائیرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دالبندین ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 بند ہے اور یہ رن وے 6 اگست 2024 تک بند رہے گا۔سی اے اے کے مطابق نوٹم جاری کرکے ائیرلائنز کو دالبندین ائیرپورٹ کی بندش سے آگاہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں