اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، نگران وزرائے اعلی کو مراسلہ لکھ دیا، اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم ،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلی، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی سے سرکاری رہائشگاہیں فوری خالی کرانے اور سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا، وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں















