اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء شاہ محمود قریشی نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کڑ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کی چوائس نہیں۔تفصیلات کے مطابق آج اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے پی ٹی آئی رہنما ء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
نگراں وزیراعظم انوار الحق پیپلزپارٹی یامسلم لیگ (ن) کی چوائس نہیں،دنوں جماعتوں کاتو ڈاکٹر مالک پر اتفاق ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا،امید ہے نگران وزیراعظم ایسی کابینہ بنائیں گے جو مکمل طور پر غیر جانبدار ہو،ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے،سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ،دیکھنا ہے انوار الحق کاکڑ کس طرح انصاف کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں ۔















