اسلام آباد (اے بی این نیوز )حفاظتی نقطہء نظر سےایف سیون میں ہل روڈ اور عالمگیر اورنگزیب روڈ کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔صرف رہائشیوں اور ان کے مہمانوں کو داخلہ کی اجازت دی گئی۔روڈ رات ایک بجے تک بند رہے گی۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جوانوں سے تعاون کریں۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق شہریوں سے گذارش ہے کہ جشن آزادی مناتے ہوئے عوام کی آمدورفت میں مسائل پیدا نہ کریں۔شاہراہوں پر ناچ گانے اور جمع ہونے سے گریز کریں۔رکاوٹیں کھڑی کرنے اور راستے بند کرنے سے شہریوں ، ایمرجنسی گاڑیوں اور مریضوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔















