کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے چڑیا گھر میں ایک بن مانس مرگیا جس کی عمر 26 سال تھی۔پیر کو چڑیا گھر کراچی کے ڈائریکٹر اقبال نواز نے بتایاکہ بن مانس کی موت کی وجوہات جاننےکے لیے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا ہے،یاد رہے کہ اس سے پہلے چڑیا گھر میں 2 شیر، ایک ہتھنی اور ایک ہرن کے بچے اور کچھ پرندے بھی مرچکے ہیں۔















