لاہور(اے بی این نیوز)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق منتخب کھلاڑیوں کا اعلان لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا جہاں ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ کپتان کے نام کا بھی اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بابر اعظم بھی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ کپتانی کے لیے موجودہ کپتان شان مسعود کے ساتھ بابر اعظم کا نام بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعض حکام بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کے حق میں ہیں، تاہم حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور بورڈ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتانی سے متعلق تمام صورتحال آج ہونے والی پریس کانفرنس میں واضح ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 5 جولائی: ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح مبادلہ جاری















