ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف رہنماء حسان خان نیازی گرفتار،ان پر جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،وکیل علی اعجاز بُٹر نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے حسان خان نیازی کئی روز سے روپوش تھے،ان کی گرفتار کی پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بُٹرنے بھی تصدیق کی ہے ، انہیں ایبٹ آباد میں دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا،9 حملہ کیس میں ان کا نام مرکزی ملزمان کے طور پر لیا جارہا تھا،وہ انتہائی مطلوب تھے۔















