اہم خبریں

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج حلف اٹھائیں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے مہمانوں کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں ۔ اس تقریب حلف برداری میں شہباز شریف بھی شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں ،سابق وزراء ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ نامزد نگران وزیراعظم سینیٹر انوارلحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت اوربلوچستان عوامی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ خبریں