اہم خبریں

ملک بھر میں آج سے 16 اگست تک مون سون بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں، مون سون بارشیں/ دریاؤں کی صورتحال، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔۔ دریائے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے،دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،ربیلا بیراج میں پانی کی آمد 229٫000 اور اخراج 255٫500 کیوسک ہے،چشمہ کے مقام سے 289٫805 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ،مرالہ تریموں سدھنائی اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،تربیلا ڈیم 100اور منگلا ڈیم 96 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی متعلقہ اداروں کو ا لرٹ رہنے کی ہدایات، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائے ۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں