اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک روک دی،پی ٹی آئی کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،نومئی کے بعد پی ٹی آئی پی ٹی آئی کاریکارڈ غائب کردیاگیا،وکیل کا موقف ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کیا ہم آپ کا جواب جمع کرانے کاحق ختم کردیں؟آئندہ سماعت سے قبل محفوظ فیصلے پر آرڈر جاری کریں گے،پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی















