کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت قتل کردیئے گئے،منگل کو پولیس حکام نے بتایاکہ مشرقی بائی پاس مندوخیل آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میاں بیوی اور انکے چار بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا ۔















