کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔منگل کو اسپیکر جان جمالی کی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا، اجلاس میں ہزارہ ایکسپریس حادثے اور دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔















