اہم خبریں

ناروے کپ میں رنر اپ سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا نیشنل پریس کلب اسلام آبادکا دورہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں رنر اپ پوزیشن حاصل کرنےکے بعد نیشنل پریس کلب میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر مسلم ہینڈ کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین نے کہا کہ پاکستانی بچوں کا ٹیم کی شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ٹیم کوچ عبدالرشید کی محنت رنگ لائی ہے اور ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے،فائنل میچ میں شدید بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے فائنل میں کامیابی نہ حاصل ہو سکی،ٹورنامنٹ کے دوران ناروے میں پاکستانی کمیونٹی میں جوش و خروش دیدنی تھا، ہماری ٹیم کی شاندار کارکرگی پر نارویجن بھی ان کے مداح بن گئے،ٹیم کا استقبال کرنے کے لیے انگلینڈ سے خصوصی طور پر پاکستان آیا ہوں، نیشنل پریس کلب اسلام آبا میںناروے کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والی پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ہینڈز کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین کا مزید کہنا تھا کہ ناروے کپ میں کل آٹھ میچز کھیلے گئے جن میں سے سات پاکستانی ٹیم نے جیتے جبکہ صرف فائنل میچ میں شدید بارش کے باعث پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکت کا سامنا کرنا پڑا،پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹوٹل 28 گولز کئے جبکہ اس کے خلاف صرف تین گول ہوئے جس سے پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس کا سہرہ ٹیم کوچ عبدالرشید کے سر جاتا ہے جو ملک بھر سے چھپے ہوئے ہیروں کو سامنے لائے،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ہینڈز نے میرپور اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف لگایا ہے جو کہ آزاد کا پہلا اور پاکستان کا پانچواں آسٹروٹرف ہے،مسلم ہینڈز دس لاکھ سٹریٹ چلڈرنز کو شناخت دے گی،ان بچوں کو تعلیم دیگر معاشرے کا کار آمد شہری بنائیں گے، اس موقع پر ٹیم کے کپتان طفیل شنواری نے کہا کہ انہوں نے ناروے کپ میں ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ گول کیے،ٹورنامنٹ کے بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اسد کو ملا، فائنل میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور میچ پینلٹی شوٹ پر ہار گئے ورنہ یہ رزلٹ مختلف ہو سکتا تھا۔

متعلقہ خبریں