اہم خبریں

سیاست میں تعصب اور ضد سے بالا تر ہو کر چلنا پڑتا ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بنانے کا اعزاز بخشا ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خواتین اور مردوں کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت اور پارلیمان کا چولی دامن کا ساتھ ہے جس کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا،پارلیمان کی پریس گیلری ایوان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، پیر کو وویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےراجہ پرویز اشرف نے کہاکہ میری سیاسی تربیت بھی ایک خاتون لیڈر نے کی ہے، خواتین کو ہر شعبے میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، خواتین اراکین نے قانون سازی میں سب سے زیادہ حصہ کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ہماری خواتین اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا،پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بنانے کا اعزاز بخشا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی وویمن کاکس میں سیکرٹری شاہدہ رحمانی کی خدمات قابل ستائش ہیں،سیاست میں رواداری اور مفاہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاست میں تعصب اور ضد سے بالا تر ہو کر چلنا پڑتا ہے، پارلیمان اور عوام کے درمیان رابطوں کا فروغ ضروری ہے،گزشتہ 13 ماہ میں قومی اسمبلی کو عوام کے لیے کھلا رکھا رہا ہے، اس موقع پر وویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری شاہدہ رحمانی نے پارلیمانی کاکس سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وویمن پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وویمن پارلیمانی کاکس کے لیے گراں قدر تعاون کیا ہے، وویمن کاکس میں سب نے بطور ٹیم ورک ملکر کام کیا ہے، پاکستان میں خواتین کے مسائل بہت گھمبیر ہیں،ہم نے ملکر کوشش کی ہے کہ خواتین کو درپیش مسائل کو کم کیا جائے.

متعلقہ خبریں