اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں چھوٹا ساکمرہ دیاگیاہے،اوپن واش روم ہے،وکیل

اٹک (نیوزڈیسک)اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلا کی ملاقات کروا دی گئی ہے ، جس میں پاور آف اٹارنی اور وکالت نامہ پر دستخط کر ائے گئے ،کل پٹیشن دائر کریں گے۔عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ نے جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں بتایا انہیں کلاس سی میں رکھا ہوا ہے اور چھوٹا سا کمرہ دیا گیا ہے، جس میں اوپن واش روم ہے۔کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں، نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ وہ جیل حکام سے استدعا کرتے رہے کہ ہماری ملاقات 9 بجے کروائی جائے، مگرساڑھے 12بجے جیل میں جانے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے سرکاری گاڑی میں اندر لے جایا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں ایک گھنٹہ 45 ملاقات کی،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں ساری زندگی بھی جیل میں گزارنی پڑی تو گزاریں گے۔

متعلقہ خبریں