اہم خبریں

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دیدی

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی۔سندھ کابینہ کے مطابق یہ مخصوص نشستیں 6 کیٹیگریز کے لیے ہیں، ان میں خواتین، نوجوان، مزدور، کسان، غیرمسلم، خصوصی افراد، مزدور اورٹرانسجینڈر شامل ہیں۔اس کے علاوہ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری دی ہے، سندھ حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016 میں شروع کیا تھا۔محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بینک کے اہداف کو حاصل کیا ہے، اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔

متعلقہ خبریں